گوگل ایڈسینس کی آمدنی بڑھائیں

گوگل ایڈسینس کی آمدنی بڑھائیں

اگر آپ گوگل ایڈسینس کی کم آمدنی سے پریشان ہیں تو اس کی مندرجہ ذیل وجوہات ہوسکتی ہیں۔
1۔ آپ کی ویب سائٹ کی ٹریفک کم ہے
2۔ گوگل کے اشتہارات آپ کی ویب سائٹ سے match نہیں‌کرتے۔
3۔ گوگل اشتہارات صحیح جگہ پر نہیں لگے ہوئے۔
4۔ غیر متعلقہ گوگل اشتہارات
5۔ ویب سائٹ پروموشن نہیں کی گئی۔یہ تکنیک ملاحظہ فرمائیں جو گوگل ایڈسینس کی آمدنی بڑھانے کے لئے مددگار ثابت ہوں گی. 

1. اپنی ویب سائٹ کی ٹریفک بڑھائیں. ٹریفک بڑھنے کا مطلب ہے آمدنی بڑھنا. اس کے لئے سرچ انجن اوپٹمائزیشن کی تکنیک استعمال کریں۔

2. گوگل ایڈسینس کے اشتہارات کے رنگ، بیک گراونڈ اپنی ویب سائٹ کے مطابق استعمال کریں اور یہ اس طرح لگیں کہ یہ ایڈورٹائزمنٹ آپ کی ویب سائٹ کا ہی حصہ ہیں.

3. اپنی ایڈورٹائزمنٹ ایسی جگہ پر لگائیں جہاں زیادہ کلک ہونے کے امکانات ہوں.

4. 250×250، 728×90 ،300×280 کی ایڈورٹائزمنٹ زیادہ اہمیت کی حامل ہیں کیونکہ اس پر کلک ہونے کے زیادہ امکانات ہیں.

5. اپنی ویب سائٹ پر اچھے اور ویب سائٹ سے متعلقہ کی ورڈز استعمال کریں جو زیادہ سے زیادہ ویلیوایبل ہوں۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ ایڈورٹائزمنٹ آپ کی ویب سائٹ سے متعلقہ نظر آئے. یہ ویب سائٹ ایسے کی ورڈ کے بارے میں بتاتی ہے جو پر کلک زیادہ پیسے دیتی ہے۔ http://www.spyfu.com

6. ویب سائٹ امریکہ، یورپ، کینیڈا، آسٹریلیا کے لوگوں کی دلچسپیوں کو مدنظر رکھ کر بنائیں اور ان کے لوگوں کو ویب سائٹ پرلانے کی کوشش کریں کیونکہ ان ملکوں سے فی کلک زیادہ آمدنی ہوتی ہے.

7. اپنی ویب سائٹ پر بے تحاشہ ایڈورٹائزمنٹ نہ کریں تاکہ آپ کی ویب سائٹ صاف ستھری نظر آئے اور لوگوں کی دلچسپیوں کا مرکز بنے.

8. اپنی ویب سائٹ کے مواد کا فونٹ بالکل گوگل ایڈسینس والے فونٹ کے مطابق ہو. گوگل ایڈسینس کے اشتہارات میں arial فونٹ استعمال ہوتا ہے.

9. اپنی ads ایسی جگہ پر لگائیں کہ صارف جیسے ہی آپ کا ویب سائٹ کھولے تو اسے نظر آئیں اسے سکرول کرکے آپ کی ایڈورٹائزمنٹ پہ نہ جانا پڑے.

10. لنک یونٹ کا استعمال کریں کیونکہ لنک یونٹ سے آپ کا ایڈسینس کا ctr اور آمدنی بڑھتی ہے.

11. اپنی ویب سائٹ پر گوگل کا سرچ باکس لازمی اور صحیح جگہ پر استعمال کریں اور یوزر کو لگے کہ یہ سرچ باکس اس ویب سائٹ سے مواد تلاش کرسکتا ہے.

12. اپنی ایڈورٹائزمنٹ اور ویب پیجز کو زیادہ ریفریش اور خود سے کسی ایڈز پر کلک نہ کریں. غلطی سے کلک ہونے سے بچنے کے لیے Adsense Preview Tool استعمال کریں۔

13۔ گوگل ایڈسینس کے اشتہارات کی ٹریکنگ کے لئے چینلز کا استعمال کریں۔

14۔ ویب سائٹ کا سٹرکچر بھی آمدنی بڑھانے میں کارآمد ہے۔ اس لئے ویب سائٹ اگر 800 کی ریزولیوشن پر بنائی جائے تو زیادہ کارآمد ہوتی ہے۔


Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: