انٹریٹ پر موجود ڈائریکٹریز کسی بھی ویب سائٹ کی رینکنگ بڑھانے میں بہت کارآمد ثابت ہوتی ہیں۔ لہذا آپ بھی اپنی ویب سائٹ کو مختلف ڈائریکٹریز میں شامل کریں۔

قابل ذکر ڈائریکٹریز میں Dmonz اور Yahoo! Directory بہترین نتائج دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ اپنی سائٹ کو ہائی رینک ڈائریکٹریز پر سبمٹ کریں۔ کم از کم ڈائریکٹر کا پیج رینک 1 اور زیادہ سے زیادہ 6 ہونا چاہیے اس سے آپکی ویب سائٹ کی رینکنگ پر اچھا اثر پڑے گا۔

ڈائریکٹری پر بھیجنے سے پہلے اس بات کا خیال رکھیں کے آپ کے ویب سائٹ کا لنک آپ کے Keyword کے الفاظ سے لنک ہو۔مثلا آپ چاہتے ہیں کے اگر کوئی گوگل سرچ میں لکھےurdu seo training تو آپ کی ویب سائٹ پہلے نمبر پر آئے تو آپ کو چاہے کے ڈائریکٹری میں بھیجتے وقت ٹائٹل میں urdu seo training اور یو آر ایل میں اپنی ویب سائٹ کا یو آر ایل لکھیں۔

کم از کم دو سو سے پانچ سو تک ڈائریکٹریز پر اپنی ویب سائٹ کو بھیجیں تو آپ کی ویب سائٹ اچھی رینکنگ کی حامل ہوسکتی ہے۔ چونکہ ڈائریکٹریز پر بھیجنا کوئی آسان کام نہیں لیکن اگر کسی سوفٹ ویئر کی مدد سے آپ یہ کام کریں تو آپ کا کافی وقت اور محنت بچ سکتی ہے۔ ڈائریکٹریز پر بھیجنے والے اکثر سوفٹ ویئرز فری نہیں جو فری ہیں وہ کام کے نہیں۔ لہذا آپ کی آسانی کیلئے ہم ایک کار آمد سوفٹ ویئر آپ کے بتاتے ہیں جو کہ کار آمد بھی اور فری بھی ہے۔ مزید تفصیلات اور سوفٹ ویئر فری حاصل کرنے کیلئے ادھر کلک کریں۔