– تمام کلاسز کا خلاصہ

SEO یعنی سرچ انجن آپٹیمائزیشن ویب سائٹ پبلشنگ میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنی ویب سائٹ کا ڈھانچہ کچھ اس طرح رکھیں کے سرچ انجن Robots اسے آسانی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ کو اب بھی SEO کو سمجھنے میں مشکل ہورہی ہے تو پہلے کچھ اصلاحات یعنی Terms ذہن نشین کرلیں۔

Title

آپ کی ویب سائٹ یا بلاگ کا Title اس طرح کا ہو کہ مختصر ہونے کے باوجود اس پیج کے مواد سے متعلق خلاصہ مہیا کرے۔ Title بہت زیادہ لمبا نہیں ہونا چاہیے، بس ایسا ہو کہ پہلی نظر میں ہی اس سے ویب سائٹ کے متن کے بارے میں اندازہ ہوجائے کہ ویب سائٹ کس چیز کے متعلق ہے۔

Meta Tags

یہ ایک طرح سے آپ کی طرف سے سرچ انجن کو ہدایات ہونگی کے آپ کی ویب سائٹ کا مواد کس چیز کے بارے میں ہے اور کون کون سے اہم الفاظ ان میں شامل ہیں تاکہ جب کوئی User سرچ انجن پر سرچ کرے تو آپ کی ویب سائٹ ان الفاظ کے نتائج کی لسٹ میں آئے۔ خیال رہے صرف کلک کی رقم بڑھانے کیلئے High Paying Keywords شامل کرنے سے کوئی فائدہ نہیں اگر وہ آپ کی ویب سائٹ کے مواد سے مطابقت نہیں رکھتے۔

Content

کسی نے کہا ہے کہ ویب سائٹ کی دنیا میں اگر آپ کے پاس کچھ نہ ہو مگر اچھا مواد ہو جس کو پڑھ کرVisitors کو لگے واقعی کچھ ہے تو آپ کی ویب سائٹ کامیاب ہے کیونکہ ہمیشہ لوگ اچھے مواد کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ اگر آپ کی ویب سائٹ پر کوئی اچھی چیز ہوگی تو Visitors اپنے عزیزو احباب کو بھی اس کی بابت بتائے گا۔ اس لیے ہمیشہ اپنی ویب سائٹ یا بلاگ پر اچھا، منفرد، اچھوتا، آسانی سے سمجھ میں آجانے والا Content ڈالیں تاکہ Visitors آپ کی سائٹ دوبارہ وزٹ کرے۔ سرچ انجن روبوٹ بھی منفرد مواد کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔

Backlinks

ایک اور اہم چیز جس کا مطلب ہے کے دوسری ویب سائٹس پر آپ کی سائٹ کا لنک۔ جتنی زیادہ سائٹس پر آپ کی سائٹ کا لنک ہوگا آپ کے Backlinks اتنے ہی زیادہ ہونگے اور سرچ انجن ہمیشہ سرچ رزلٹ میں ان ویب سائٹس کو اوپر رکھتا ہے جن کے بیک لنکس زیادہ ہوں اور زیادہ سے زیادہ اچھی ویب سائٹس پر موجود ہوں۔ واضح رہے کے ہر دوسرے ویب سائٹ پر لنک ہونے کافی نہیں بلکہ ان ویب سائٹس کی اپنی Ranking بھی اچھی ہونی چاہیے۔

Page Rank

یہ آپ کی ویب سائٹ کی رینکنگ بتاتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ رینک 10/10 ہوتا ہے اور کم سے کم 1/10 ہوتا ہے۔ جتنی زیادہ آپ کی رینکنگ ہوگی اتنی ہی زیادہ آپ کی ویب سائٹ مقبول ہوگی۔ یہ آپ کے سائٹ کے Content, Meta Tags, Backlinks پر انحصار کرتی ہے۔

SERPs

یہ لفظ شاید آپ کیلئے نیا ہو لیکن اس کو سمجھنا ضروری ہے۔ اس کا مطلب ہے Search Enging Result Page۔ اگر آپ کو SERPs میں اچھی پوزیشن حاصل کرنی ہے اگر آپ کو SERPs میں اچھی پوزیشن حاصل کرنی ہے تو آپ کو درج بالا تراکیب پر عمل کرنا ضروری ہے۔

یہ ان تمام کلاسز کا خلاصہ تھا۔ امید ہے کے آپ کی راہنمائی کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔